چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی فلم میں ’مہاتما گاندھی‘ کا کردار نبھائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایت کار معروف فلمساز سدھیر مشرا ہیں جبکہ اسے انوبھو سنہا اور نریندر ہیراؤت نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کا پہلا لک سامنے آتے ہی منوج باجپائی کی گاندھی کے روپ میں حیران کن تبدیلی نے شائقین اور فلمی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار نے اس کردار کے لیے ناصرف ظاہری شکل بلکہ باڈی لینگویج پر بھی خاص توجہ دی ہے۔ یہ منوج باجپائی کے کیریئر میں پہلی مرتبہ ہے کہ وہ پردے پر مہاتما گاندھی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
یہ فلم ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کے ایک ایسے دور پر مبنی ہے جس کے بارے میں عام طور پر بہت کم بات کی جاتی ہے۔ فلم میں مہاتما گاندھی کی زندگی کے اس اہم مرحلے کو مرکز بنایا گیا ہے جب ملک آزادی کے قریب پہنچ رہا تھا اور دہلی سیاسی طاقت کا مرکز بن رہی تھی۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
ہدایتکار سدھیر مشرا کے مطابق کہانی گاندھی کی جانب سے کیے گئے ایک غیر متوقع انتخاب اور اس کے پس منظر کو تلاش کرتی ہے۔ فلم کا مقصد تاریخ کے معروف واقعات کو دُہرانے کے بجائے اس دور کے انسانی اور ذاتی پہلوؤں کو سامنے لانا ہے۔
فلم کی شوٹنگ لکھنؤ میں شروع ہوچکی ہے۔ 5 ستمبر کو فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ کا آغاز ہوا، جہاں سدھیر مشرا کی ہدایت کاری میں منوج باجپائی گاندھی کے کردار میں نظر آئے۔
اس فلم میں میں دیویا دتہ اور سوربھ شکلا بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں تاہم فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
