• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 8:54 شام
  • پاکستان

جو روٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا

انگلینڈ کے اسٹار بلے باز اور ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69ویں نصف سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔

جو روٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، ایلن بارڈر اور راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے جبکہ رکی پونٹنگ 62 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ اب بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائیں۔ جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے جبکہ جو روٹ اور رکی پونٹنگ 41، 41 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جو روٹ اب ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے بھی قریب پہنچ رہے ہیں۔ ٹنڈولکر نے 15921 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں جبکہ 35 سالہ جو روٹ 14278 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ رکی پونٹنگ 13378 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

موجودہ کرکٹرز میں آسٹریلیا کے 37 سالہ اسٹیو اسمتھ 10920 ٹیسٹ رنز کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہیں، تاہم وہ ٹنڈولکر کے ریکارڈ سے کافی پیچھے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے