• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 2:18 شام
  • پاکستان

ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ لائن اور لینتھ بھی بہتر ہوتی ہے، شاہین

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ریڈ بال کرکٹ کو اپنی ’پہلی ترجیح‘ قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شاہین آفریدی آج سے شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں وہ تقریباً سات سال بعد پاکستان میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ پسند رہی ہے تاہم مسلسل بین الاقوامی مصروفیات کے باعث انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے مواقع کم ملے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ لائن اور لینتھ بھی بہتر ہوتی ہے۔

فاسٹ بولر حالیہ عرصے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہیں اور اب اپنی کارکردگی سے دوبارہ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اسی انداز سے بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے جیسا ٹیسٹ کرکٹ میں کرتے رہے ہیں۔

شاہین حال ہی میں چیمپئنز کپ کے کامیاب ترین بولر رہے جہاں انہوں نے فائنل میں 7 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم پاکستان گولڈ کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے