پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا کی نادرا ڈیجیٹل ویکسی نیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ سے جانے والے عمرہ زائرین پر ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے فیڈرل ائیرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری نے بتایا کہ 14 ستمبر کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ کے مسافروں پر نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری پابندی ہوگی، ویکسی نیشن کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مجاز مرکز ہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق مخصوص ممالک اور عمرہ زائرین کے بعد حاجیوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازم ہوگی۔
ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کی پابندی کا فوری اطلاق کراچی کے مسافروں پر ہے جب کہ بعد میں پشاور، اسلام آباد اور لاہور پر بھی پابندی ہوگی۔
ڈاکٹر مرتضیٰ نے عمرہ زائرین کو مشورہ دیا کہ وہ سفر سے قبل مجاز نادرا ویکسی نیشن سینٹر سے سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔
اس کے علاوہ افریقا، وسطی و جنوبی امریکا سے آنے والے مسافروں کیلئے یلو فیور ویکسی نیشن لازم ہے، افریقا، وسطی جنوبی امریکا میں 10 گھنٹے ٹرانزٹ کے مسافروں پر بھی ویکسی نیشن لازمی ہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق ایک سال یا زیادہ عمر کے مسافروں کیلئے پاکستان میں داخلے پر سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہوگا، فی الوقت سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے مسافر کم سے کم 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچیں، کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر پر ہیلتھ کاؤنٹرز ویکسی نیشن کا انتظام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر مرتضی بخاری نے کہا کہ تمام ائیر لائنز کے اسٹیشن منیجرز، ٹریول ایجنٹس کو آگاہی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ائیر لائنز اور ایجنٹس مسافروں کو آگاہی کے پابند ہوں گے اور انہیں ان ویکسی نیشن سرٹیفیکٹس کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کریں گے۔
عوام کے اعتماد کیلئے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا مقصد ہے: چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور
27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند
قانونی طور پر کاروبار کرنیوالے شیشہ کیفیز کیخلاف جبری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت
نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں سے اب تک صرف 2 سزائیں
یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان
کراچی سمیت جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپار کر میں بارش کا امکان
14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا ویکسی نیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ کے عمرہ زائرین پر ہوگا
• 1 گھنٹے پہلے پختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور
• 1 گھنٹے پہلے عوام کے اعتماد کیلئے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا مقصد ہے: چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
• 2 گھنٹے پہلے کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
• 2 گھنٹے پہلے اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر کا انکشاف
اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر کا انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے 27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند
• 2 گھنٹے پہلے قانونی طور پر کاروبار کرنیوالے شیشہ کیفیز کیخلاف جبری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت
• 3 گھنٹے پہلے سعودیہ، اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا: اسماعیل بقائی
