نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 403 روپے 32 پیسے ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر کے لیے ہوگا۔
یہ پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلیے جماعت اسلامی کی 6 تجاویز کیا ہیں؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
