• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:30 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے خلاف نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

رضا اللہ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بھی چھکے رسید کیے۔

اس کے ساتھ ہی رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا ہے، 2008 میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے انگلینڈ کے خلاف 9 چھکے لگائے تھے۔

View this post on Instagram A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف مل گیا۔

شان مسعود 95، کپتان بابر اعظم 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، اذان اویس نے 59 اور محمد عباس نے 42 رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہیری بروک75، جیمی اسمتھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے، اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ڈیبیو کرنے والے رضااللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایجبسٹن میں بلےبازوں کی مزاحمت نےاننگز کی شکست ٹال دی تاہم وائٹ واش کاخطرہ برقرار ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے