• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:08 صبح
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 تاریخ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

گجرانوالہ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیوی ختم نہ کی تو 20 تاریخ کو اسلام آباد کی طرف ملک بھر سے لاکھوں لوگ لانگ مارچ کریں گے چاہے جتنے مرضی کنٹینر لگائے جائیں ہم کنٹینر ہٹا کر اسلام آباد پہنچیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ تم کہتے ہو عالمی مارکیٹ کے باعث پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں عالمی مارکیٹ کی بات سمجھتے ہیں، یہ بتاؤ لیوی اور بھاری ٹیکسز کیوں ہیں؟ مقامی آئل کی قیمت بھی درآمدی آئل کے برابر وصول کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ملز میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حقوق نہیں ملتے شوگرملز میں کام کرنے والے مزدور بھی رجسٹرڈ نہیں ہوتے، مائیں بہنیں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور مریم نواز خاتون ہوتے ہوئے بھی خواتین کا استحصال کرتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب میں خواتین سے 6500 زیادتی کے مقدمات رپورٹ ہوئے جب کہ مریم نواز آج لندن میں عوام کے پیسوں سے عیاشی کر رہی ہیں مریم نواز کو چیلنج ہے لندن کے پورے خرچے شو کریں مریم نواز، چچا اور والد غریبوں کا استحصال کرتے ہیں، ٹیکس ریٹرن اور گوشواروں میں یہ عام کارباری شخص سے بھی کم ظاہر کرتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے