• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 9:16 شام
  • پاکستان

لیمبتھ پیلس میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین و قومی پیغام امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026 حاصل کرلیا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے روز لندن کے تاریخی لیمبتھ پیلس کے گریٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں ’’دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026‘‘ حاصل کیا۔

یہ ایوارڈ آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ مُلالی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن، مفاہمت، اعتدال، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ان کے مسلسل اور دہائیوں پر محیط کردار کے اعتراف میں پیش کیا۔

ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ لیمبتھ ایوارڈز میں شامل ایک اہم ایوارڈ ہے، جو آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے مفاہمت اور بین المذاہب تعاون کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رواں سال لیمبتھ ایوارڈز کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے لیے منتخب کیے جانے والے اہم شخصیات میں شامل ہیں اور انہیں دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن پیش کیا گیا۔

یہ ایوارڈ امن سازی، مذہبی سفارت کاری اور مکالمے کے میدان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی طویل عرصے سے جاری خدمات کا ایک اہم بین الاقوامی اعتراف ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے مذہبی اور مسلکی برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی احترام کو فروغ دینے، اقلیتوں اور کمزور طبقات کے حقوق کے دفاع، پُرامن بقائے باہمی کی حمایت اور اس مقصد کے لیے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں، جبکہ وہ اپنی دینی وابستگی اور اسلامی شناخت پر بھی مضبوطی سے قائم ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اس سے قبل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) گلوبل پیس ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں، جو انہیں امن، ہم آہنگی اور تعاون کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔

OIC گلوبل پیس ایوارڈ اور ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ دو الگ الگ بین الاقوامی ایوارڈز ہیں جو مسلم دنیا اور وسیع تر عالمی برادری میں ان کی خدمات کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی مسلم ورلڈ لیگ کی سپریم کونسل کے رکن، انٹرنیشنل تنظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل اور انٹرنیشنل مسلم فورم کے رکن بھی ہیں جبکہ وہ متعدد بین الاقوامی اسلامی اور بین المذاہب تنظیموں کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔

دہشتگردی کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کرنا قومی مفاد کے منافی ہے،کے پی اسمبلی میںٰ مریم نواز کے بیان کیخلاف قرارداد منظور

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی

کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے: بیرسٹرگوہر

والدین بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات سے دور رکھنے کیلئے کردار ادا کریں: ماہرین کا زور

پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیوں کا کیس: ملزم کونین شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

'ملزم نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے 10 بار اور اندر ڈالنا چاہیے'، دودھ میں ملاوٹ کے ملزم کی ضمانت مسترد

پولیس پر فائرنگ کیس: کیا یہ لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے، ہاف فرائی فل فرائی کیا ہوتا ہے؟ دوران سماعت جج برہم

اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

ڈالا کلچر ختم ہونا چاہیے، ہر بندہ اپنے گارڈ لیکر گھوم رہا ہے: میئر کراچی

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

• 2 منٹ پہلے دہشتگردی کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کرنا قومی مفاد کے منافی ہے،کے پی اسمبلی میںٰ مریم نواز کے بیان کیخلاف قرارداد منظور

• 6 منٹ پہلے علامہ طاہر اشرفی نے ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026 حاصل کرلیا

• 33 منٹ پہلے حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف

حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف

• 35 منٹ پہلے جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

• 43 منٹ پہلے پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی

• 1 گھنٹے پہلے کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

• 1 گھنٹے پہلے امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے