• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 5:17 شام
  • پاکستان

چین سے تعلق رکھنے والے 106 سالہ شخص اپنے غیر روایتی طرز زندگی اور طویل شادی کے باعث وائرل ہوئے ہیں۔

چین کے صوبے ژجیانگ کے علاقے Rui’an سے تعلق رکھنے والے وانگ ڈیانگو 106 سال کی عمر کے باوجود اپنے تمام کام خود کرتے ہیں۔

بیشتر افراد کے برعکس ان کے روزمرہ کے معمولات کافی منفرد ہیں۔

وہ دوپہر 4 یا 5 بجے سوتے ہیں اور رات ایک بجے اٹھ کر 3 بجے ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس کے بعد چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں۔

ان کے بیٹے نے بھی اس غیرمعمولی معمول کو اپنا لیا ہے اور روزانہ بہت جلدی اٹھ کر ناشتہ تیار کرتا ہے۔

اسی طرح وانگ ڈیانگو اپنے کپڑے دھونے، نہانے دھونے اور سلائی کے کام بھی خود کرتے ہیں۔

ان کی غذا سادہ ہے اور زیادہ تر سی فوڈ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے لمبی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے مثبت ذہنیت، مضبوط خاندانی روایات، کام اور سیکھنے کے جذبے کا نتیجہ قرار دیا۔

اگرچہ انہوں نے محض 4 سال تک رسمی تعلیم حاصل کی، مگر علم کی پیاس سے انہیں کافی کچھ سیکھنے اور صلاحیتوں پر عبور حاصل کرنے میں مدد ملی۔

انہیں کم عمری میں ہی گاؤں کے کیشیئر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

اس کام کے دوران انہوں نے گاؤں والوں کا مشاہدہ کرکے کھانا پکانے اور دیگر متعدد کاموں میں مہارت حاصل کی۔

وانگ اور ان کی اہلیہ ہونگ ایلیان کی شادی 80 سال تک برقرار رہی اور ان کا ایک بیٹا ہے جبکہ گھر میں اب 4 نسلیں ایک ساتھ رہ رہی ہیں۔

ان کے علاقے میں رہنے والے افراد اس جوڑے کو ماڈل جوڑا قرار دیتے ہیں جب خاندانوں میں جھگڑے ہوتے تو انہیں ختم کرنے کے لیے لوگ اس جوڑے کی رہنمائی حاصل کرتے۔

ان کے بیٹے نے بتایا کہ ماں کو جلد غصہ آتا تھا جبکہ باپ نرم دل اور پرسکون طبعیت کے مالک ہیں۔

جب بیوی کو غصہ آتا تو وانگ ڈیانگو کبھی بحث نہیں کرتے بلکہ خاموشی سے پانی کا گلاس دیتے اور مسکرا کر کہتے 'پہلے کچھ پانی پی لو اس کے بعد غصہ کرنا'۔

عام طور پر اس عمل سے ان کی اہلیہ کا غصہ ختم ہو جاتا۔

جب ہونگ ایلیان کا انتقال ہوا تو وانگ ڈیانگو لوگوں سے کٹ گئے تھے اور مشکلات کا سامنا ہوا مگر بتدریج بیٹے کی مدد سے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹ آئے۔

ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟

33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا

ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ

ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

15 سیکنڈ میں بتاسکتے ہیں کہ کونسا شخص رسی سے نیچے گر جائے گا؟

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے 106 سالہ شخص کا طرز زندگی جو بہت زیادہ منفرد ہے

• 46 منٹ پہلے امریکا کا حوثیوں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات سعودیہ کو دینے کا فیصلہ، براہ راست کارروائی سے انکار

امریکا کا حوثیوں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات سعودیہ کو دینے کا فیصلہ، براہ راست کارروائی سے انکار

• 53 منٹ پہلے والدین بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات سے دور رکھنے کیلئے کردار ادا کریں: ماہرین کا زور

والدین بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات سے دور رکھنے کیلئے کردار ادا کریں: ماہرین کا زور

• 57 منٹ پہلے رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

• 59 منٹ پہلے برمنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کا آغاز، پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 233 رنز درکار

برمنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کا آغاز، پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 233 رنز درکار

• 1 گھنٹے پہلے اب موسم کا حال جاننے کے لیے بھی گوگل آپ کی مدد کرے گا

اب موسم کا حال جاننے کے لیے بھی گوگل آپ کی مدد کرے گا

• 1 گھنٹے پہلے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیوں کا کیس: ملزم کونین شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیوں کا کیس: ملزم کونین شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے