• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 3:06 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی (11 ستمبر 2026): اگست 2026 دنیا کی تاریخ میں جولائی 2023 کے ساتھ مشترکہ طور پر گرم ترین مہینہ قرار پایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس اگست دنیا کی تاریخ جولائی 2023 کے ساتھ مشترکہ طور پر گرم ترین مہینہ قرار پایا ہے۔

اس مہینے میں عالمی اوسط سطحی درجہ حرارت 16.96 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 1991 سے 2020 کے اوسط درجہ حرارت کے مقابلے میں 0.85 فیصد زیادہ ہے۔

یورپی یونین کی موسمیاتی نگرانی سروس کوپرنیکس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں برس اگست کا درجہ حرارت صنعتی دور سے قبل 1850 سے 1900 کے اوسط کے مقابلے میں 1.65 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 کے بعد یہ پہلا مہینہ ہے جب عالمی درجہ حرارت دوبارہ 1.5 ڈگری کی سطح سے اوپر پہنچا ہے۔

اگست میں صرف زمین میں میدانی علاقوں کا ہی نہیں بلکہ برف سے ڈھکے قطبی علاقوں اور سمندروں کا اوسط سطحی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اوسط سطحی درجہ حرارت 21.07 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں 24 اور 25 اگست کو سمندری درجہ حرارت کی روزانہ اوسط 21.11 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

کوپرنیکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون سے اگست 2026 تک کا عالمی موسمِ گرما بھی ریکارڈ کے اعتبار سے مشترکہ طور پر گرم ترین رہا، جبکہ مغربی یورپ میں تاریخ کا گرم ترین موسم گرما رہا، جس نے 2003 کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

گرمی کی لہر کے ساتھ برطانیہ، فرانس، ہنگری، رومانیہ اور سربیا سمیت کئی علاقوں میں شدید خشک سالی بھی ریکارڈ کی گئی اور ہزاروں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

گرمی نے یورپی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا، کاروبار تباہ

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے