• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن (11 ستمبر 2026): سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت سنجیدہ نہیں بلکہ خطرناک ملک بن چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا اس وقت سنجیدہ نہیں خطرناک ملک بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا اپنے بہترین دوستوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے، اور ٹرمپ کی موجودہ پالیسیوں کے سبب دنیا امریکا کے خلاف ہو رہی ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ جھوٹ بولنے کے چیمپئن ہیں اور ہر چیز سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نیتن یاہو کی حکومت اور اس کی پالیسیوں سے نفرت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے میں آباد کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

ایران کی جنگ میں کامیابی کے امکانات، جے ڈی وینس تشویش میں مبتلا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے