• ستمبر 11, 2026
  • Last Update ستمبر 11, 2026 2:38 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مکمل حاوی، پاکستان کےلیے وائٹ واش بچانا تو دور اننگز کی شکست سے بچنا بھی مشکل ہو گیا۔

تین سو بیس رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں۔ اننگز کی ناکامی سے بچنے کےلیے پاکستان کو دوسو اڑسٹھ رنز مزید درکار ہیں۔

بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے دو وکٹوں پر 52 رنز بنائے تھے، اویس ازان 29 اور شان مسعود 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہیری بروک75، جیمی اسمتھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے، اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ڈیبیو کرنے والے رضااللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے برتری ختم کرنا ہو گی، قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133رنز پر ڈھیر ہوئی تھی جس میں پاکستان کے 8 بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے تھے۔

سعود شکیل 43 اور محمد عباس 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رضا اللہ نے 11 رنز بنائے۔

صائم ایوب صفر، عبداللہ شفیق 3، غازی غوری 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم صرف 7 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔

شان مسعود اور عمران رندھاوا 5، 5 رنز بناسکے، اذان اویس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے