• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 12:49 شام
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

واشنگٹن(5 اکتوبر 2026): فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست کنٹری سنگر الیکس ولکنز کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔

اس خوشخبری کا اعلان جوڑے نے اتوار کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے کیا۔27 سالہ کنٹری سنگر الیکس ولکنز نے کاش پٹیل کے ساتھ ایک سیاہ و سفید تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’آخرکار قانون کو بیچ میں لے آئے‘۔ 46 سالہ کاش پٹیل اور الیکس ولکنز سال 2025 میں کاش پٹیل کے ایف بی آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں، الیکس ان کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

کنٹری سنگر اور سیاسی مبصر الیکس ولکنز نے 2023 میں اپنا پہلا البم جاری کیا تھا۔ وہ مختلف قدامت پسند گروہوں سے بھی وابستہ ہیں، ان کی ویب سائٹ کے مطابق وہ روایتی کنٹری موسیقی کی اقدار کا احترام کرتی ہیں جبکہ اس میں موجودہ دور کی مطابقت اور تبصرے بھی شامل کرتی ہیں۔

ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیپ پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا

دوسری جانب کاش پٹیل نے الیکس کی منگنی کی تصویر کو ری پوسٹ کیا ہے۔ کاش پٹیل کو ماضی میں کچھ ایسے حکومتی طیاروں کے استعمال پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے جن کے بارے میں کوئی واضح قانون نافذ کرنے والا مقصد سامنے نہیں آیا۔

ایسا ہی ایک واقعہ پنسلوانیا کے شہر اسٹیٹ کالج کا ہے جہاں وہ ایف بی آئی کے جیٹ طیارے پر ایک پرو ریسلنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے، اور اسی تقریب میں الیکس ولکنز نے قومی ترانہ بھی گایا تھا۔

اس تقریب کے بعد الیکس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اس جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا جبکہ الیکس کے ہاتھ میں ایک بڑا سنہری چیمپئن شپ بیلٹ بھی موجود تھا۔

الیکس ولکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘گریٹ امریکن اسٹیٹ فیئرمیں بطور پرفارمر بھی خوب شہرت سمیٹی، جہاں کچھ دیگر فنکاروں نے یہ معلوم ہونے پر کہ یہ تقریب غیر جانبدارانہ نہیں ہے، اپنی پرفارمنس منسوخ کر دی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے