• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 8:05 شام
  • پاکستان

ذیابیطس ٹائپ 2 ایسا دائمی مرض ہے جس سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ معیار زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ آپ خود کو اس بیماری سے آسانی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

بس الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال محدود کر دیں اور ورزش کو عادت بنانے سے آپ ذیابیطس ٹائپ 2 سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، چاہے جینیاتی طور پر اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بات ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

عمر بڑھنے کے ساتھ روزمرہ کے کام کرنے کی صلاحیت گھٹ جانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیق میں 56 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس کو یوکے بائیو بینک سے حاصل کیا گیا تھا۔

ان افراد سے الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال اور ورزش کے دورانیے کی تفصیلات سوالناموں کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔

چہل قدمی، سائیکلنگ، ہائیکنگ اور تیز رفتاری سے چہل قدمی سمیت کھیلوں کا حصہ بننے، گھریلو کام کاج اور باغبانی وغیرہ کو بھی ورزش قرار دیا گیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ اوسطاً 8 سال تک لیا گیا جس دوران 926 افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی۔

ذیابیطس کے مریضوں میں موٹاپے سے جڑی کینسر کی اقسام جیسے آنتوں یا بریسٹ کینسر زیادہ تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

درحقیقت الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے جسمانی وزن میں اضافے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ 7 سے 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ہر ہفتے 150 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 39 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

مزید تجزیے سے عندیہ ملا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے کم استعمال اور ورزش کو عادت بنانے سے جینیاتی طور پر ذیابیطس ٹائپ 2 کے زیادہ خطرے سے دوچار افراد بھی خود کو اس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

موجودہ عہد میں جوان افراد میں فالج جیسے جان لیوا مرض کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایسے افراد میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے کم استعمال اور ورزش کرنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 33 سے 35 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ ورزش کرنے سے الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے مرتب منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے کہا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیوں سے اس دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس میں وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، مگر یہ واضح ہے کہ صحت کے لیے مفید غذاؤں کے استعمال اور جسمانی سرگرمیوں سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنا ممکن ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ہمارے جینز ہماری قسمت نہیں بلکہ ہم اسے بدل سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ڈائیبیٹس کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟

امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے

کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق

نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے 2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

• 36 منٹ پہلے خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

• 40 منٹ پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے

پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے

• 47 منٹ پہلے اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

• 1 گھنٹے پہلے ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

• 1 گھنٹے پہلے گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں

گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں

• 2 گھنٹے پہلے واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے