نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
کراچی: ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے، ائیرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔
نادرا میں باری کا انتظار کرنے کے بجائے پیشگی وقت کیسے لیں؟
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
