• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 1:27 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

نیویارک: یورپی یونین کی جانب سے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ خطاب کے دوران EU Kids Act نامی اس سخت ڈیجیٹل ہیلتھ ایکٹ کا اعلان کیا۔

یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ Big Tech کمپنیاں بچوں کو ان کے بچپن سے محروم کر رہی ہیں، جسے مزید برداشت کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ قانون کے تحت بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے عمر کے لحاظ سے درج ذیل 3 مختلف درجے طے کیے گئے ہیں، 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔

آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں نیا فیچر، بڑا مسئلہ حل کردیا

13 سے 15 سال تک کے بچے پرسنل اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے جبکہ 15 سے 18 سال عمر تک کے درجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ نوجوانوں کو نقصان دہ الگورتھم اور Safe Design فراہم کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے