• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 5:56 شام
  • پاکستان

جیل کا نام سن کر ذہن میں جو خیال آتا ہے وہ تنگ و تاریک کمروں اور اس میں موجود قیدیوں کا ہوتا ہے۔

مگر تصور کریں ایسی جیل کا جو اب درحقیقت جیل نہیں بلکہ ایک ہوٹل بن چکی ہے۔

جی ہاں واقعی جاپان میں ایک کمپنی نے وہاں کی ایک صدی سے زائد پرانی جیل کو لگژری ہوٹل میں تبدیل کر دیا ہے۔

نارا نامی جیل کی تعمیر 1908 کو ہوئی تھی اور اسے 2017 میں ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

اسے جون 2026 میں 7 سال کی تزئین نو کے بعد دوبارہ ہوشیانو نارا پریزن ہوٹل کے نام سے کھولا گیا۔

اس عمارت کا ڈیزائن کسی ستارے جیسا ہے جس کے 5 ونگز ایک سینٹرل کمانڈ پوسٹ کی جگہ بنائے گئے ہیں۔

25 ایکڑ رقبے پر پھیلی عمارت میں ہوٹل کے ساتھ ایک میوزیم بھی موجود ہے۔

کھلنے کے بعد سے یہ ہوٹل بین الاقوامی سیاحوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا ہے۔

کسی زمانے میں سلاخوں والے کمروں کو اب باہم ملا کر پرتعیش کمروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس ہوٹل میں 3 اقسام کے کمرے لوگوں کو دستیاب ہیں جن میں سب سے بڑا بنیادی طور پر 11 حوالات کے کمروں پر مشتمل ہے۔

وہاں ایک رات کا کرایہ 245 ڈالرز سے شروع ہوتا ہے مگر اس کا انحصار سیاحتی سیزن پر ہوتا ہے۔

جیل کی بیشتر تعمیراتی تفصیلات کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ وہاں رہنے والے اس تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں۔

عمارت کے ہالز کو بیشتر پرانی تفصیلات جیسے لکڑی کے سبز دروازوں کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ کمروں کے نمبر بھی پرانے ہی ہیں۔

اس حوالے سے سب سے بڑا چیلنج ہی یہ تھا کہ تاریخی تعمیراتی تفصیلات کو کیسے محفوظ بنایا جائے۔

یہ جاپان کی ان جیلوں میں سے ایک ہے جن کو مغربی انداز سے تعمیر کیا گیا تھا۔

اس کی تعمیر نارا سٹی میں ہوئی اور وہاں 16 سے 26 قیدی رکھے جاتے تھے۔

اس جیل کی تعمیر بھی قیدیوں نے کی مکمل کی تھی اور رومن طرز تعمیر کو ترجیح دی گئی تھی۔

کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

سال کا وہ دن جب پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹوں کا ہو جاتا ہے

آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

اس تصویر میں چھپے شخص کو دیکھ سکتے ہیں؟

ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

بغیر سرجری یا ادویات کے یہ شخص اپنے وزن میں 158 کلوگرام کمی کیسے لایا؟

دنیا کا وہ منفرد قصبہ جہاں مچھروں کی پرواز پر ہی پابندی عائد کر دی گئی

تازہ ترین

• 15 منٹ پہلے 118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

• 33 منٹ پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا

• 40 منٹ پہلے وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

• 43 منٹ پہلے پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

• 45 منٹ پہلے فیکٹ چیک: 10 روپے کا بینک نوٹ 30 ستمبر سے بند نہیں کیا جا رہا

فیکٹ چیک: 10 روپے کا بینک نوٹ 30 ستمبر سے بند نہیں کیا جا رہا

• 1 گھنٹے پہلے ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

• 1 گھنٹے پہلے سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا

سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا

• 2 گھنٹے پہلے عوام کو پیٹرول ریلیف اسکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

عوام کو پیٹرول ریلیف اسکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے