جیل میں بلیاں بھی سیکیورٹی گارڈ بن گئیں، لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جان بھی بچائی!
صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ
خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار
برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی گھر سے کام کے لیے نکلتے وقت آبدیدہ ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کام کے سلسلے میں گھر اور خاندان کو چھوڑ کر ہوائی جہاز میں سفر کے دوران روتی ہوئی دکھائی دیں۔
ویڈیو میں وہ وائرڈ ائیر فونز لگائے ہوئے ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں اس کے باوجود وہ ہلکا سا مسکرا بھی رہی ہیں۔
یمنیٰ نے بتایا کہ اپنے مصروف اور مشکل کیریئر کی وجہ سے بار بار سفر کرنے کی عادت پڑنے کے باوجود گھر چھوڑتے وقت آج بھی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)
A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ پروازوں اور میرے آنسوؤں کا پرانا ساتھ ہے، کام کے لیے گھر سے نکلتے وقت اور دنیا کا سامنا کرنے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے خاندان سے دور ہوتے ہوئے آج بھی میری آنکھوں سے آنسو بہہ نکلتے ہیں۔
یمنیٰ نے کہا کہ اگرچہ انہیں ان آنسوؤں کی عادت ہو گئی ہے لیکن اب وہ ان جذبات کی ایک غیر متوقع قدر بھی کرنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آنسو اب بھی بہتے ہیں لیکن مجھے ان کی عادت ہو گئی ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ مجھے ان سے محبت بھی ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے کیریئر کا آغاز 2012 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تھکن‘ سے کیا جس میں صبا قمر بھی شامل تھیں، اس کے علاوہ وہ ’صنف آہن‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
