• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 4:33 صبح
  • پاکستان

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

(4 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا کیلیے ایک بیان جاری کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یامی گوتم نے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ ان کی عوامی تقریبات کی تصاویر کو تبدیل کرنے کیلیے اے آئی کا استعمال نہ کرے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میری تصاویر کو اصل شکل میں ہی استعمال کریں، کسی فرد کی تصویر یا مشابہت کو بغیر اجازت اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل یا ہیرا پھیری نہیں کی جانی چاہیے، میری درخواست کا احترام کرنے کیلیے پیشگی شکریہ۔

انہوں نے یہ درخواست مخلصانہ انداز میں کی لیکن سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اس مسئلے پر سوشل ڈرامہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

ناقدین نے کہا کہ وہ اتنی بڑی اداکارہ ہیں، اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو وہ سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے آسانی سے مقدمہ دائر کر سکتی ہیں۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ واحد چیز جسے درست کرنے کی ضرورت ہے وہ اداکاروں کی توجہ حاصل کرنے کیلیے گندی پی آر گیمز ہیں، یہ لوگ توجہ حاصل کرنے کیلیے کچھ بھی کرتے ہیں، اگر کچھ غلط ہے تو مقدمہ دائر کریں، لیکن نہیں، اس سے انہیں کوئی توجہ نہیں ملے گی۔

کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو نشاندہی کر رہے ہیں کہ یامی گوتم کو آج کل کے فلم ڈائریکٹرز کیلیے بھی اسی طرح کا پیغام لکھنا چاہیے تھا جو کیمرے پر خواتین کو بطور آبجیکٹ پیش کرنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے