واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے تحت گرین لینڈ میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات کے حوالے سے امریکا کو مستقل کنٹرول حاصل ہوگا اور اس طرح امریکا کے تمام خدشات مکمل طور پر دور ہوجائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ میری ہدایت پر ہم نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ امریکا کو ہمیشہ کے لیے گرین لینڈ میں اپنی اور گرین لینڈ کی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ مزید یہ کہ اب سے امریکا کے کسی بھی مخالف ملک کو ہماری واضح تحریری منظوری کے بغیر گرین لینڈ میں فوجی اڈہ قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ 100 سال سے زائد عرصے کے دوران امریکی صدور گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ رہے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکا۔ مجھے فخر ہے کہ میں وہ صدر ہوں جس نے اس انتہائی اہم معاملے کو مستقل اور فیصلہ کن طور پر حل کردیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس معاہدے پر بے حد فخر اور خوشی ہے اور آج طے پانے والی ہر بات امریکی عوام کے لیے قابلِ قدر ہوگی۔ ہم فوری طور پر گرین لینڈ کے موزوں علاقوں میں بڑی فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل شروع کریں گے اور وہاں ایسے بہت سے علاقے موجود ہیں۔ہم اس کی ترقی اور تعمیر کے لیے گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حل امریکا، ڈنمارک، گرین لینڈ اور ہمارے تمام اتحادیوں کے لیے ایک بہترین حل ہے۔ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے شاندار عوام کے ساتھ مل کر اس وسیع اور انتہائی اسٹریٹجک خطے کے حوالے سے ایک شاندار مستقبل کی جانب بڑھنے کے منتظر ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک ایسا معاملہ جو انتہائی اہم، تاریخی اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
نیدرلینڈز کی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا، طیارے میں آگ لگ گئی
ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکا میں ماہر پائلٹ نے طیارے سے فضا میں مونا لیزا کا ڈیجیٹل اسکیچ بنا کر دنیا کو حیران کردیا
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کالج کی مسلمان وائس پرنسپل کو گھنٹوں محصور رکھ کر زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا
ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
ویڈیو: آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کیخلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: امریکی صدر ٹرمپ
ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کر دیا
امریکا نے سعودی عرب کو جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
چین کا سعودی عرب کی اپیل پر حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران پر زور :خبر ایجنسی
ایران پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں: اقوام متحدہ
تازہ ترین
• 11 منٹ پہلے 'گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ہوگا'، ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا
• 1 گھنٹے پہلے نیدرلینڈز کی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا، طیارے میں آگ لگ گئی
• 2 گھنٹے پہلے ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
• 2 گھنٹے پہلے امریکا میں ماہر پائلٹ نے طیارے سے فضا میں مونا لیزا کا ڈیجیٹل اسکیچ بنا کر دنیا کو حیران کردیا
• 3 گھنٹے پہلے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کالج کی مسلمان وائس پرنسپل کو گھنٹوں محصور رکھ کر زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا
• 4 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کردیا
• 4 گھنٹے پہلے احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم
احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم
• 5 گھنٹے پہلے 27 ستمبر کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا، جدوجہد آئینی اور جمہوری ہوگی: اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
