• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 3:08 صبح
  • پاکستان

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

کیمرون کی طالبہ نے ایک ایسا کوکنگ بیگ تیار کیا ہے جس میں آگ اور بجلی کے بغیر بھی کھانا پکایا جاسکتا ہے، لیکن کیسے؟َ

جی ہاں !! تھرمل کوکنگ بیگ کی سب سے بہترین مثال ونڈر بیگ ہے، یہ ایک خاص کپڑے اور موٹے انسولیشن مٹیریل (جیسے فوم کے ٹکڑوں) سے بنا ہوا بیگ ہوتا ہے جو سلو کُکر کی طرح کام کرتا ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

کھانا پکانے کے لیے شروع میں صرف 5 سے 10 منٹ کے لیے پتیلی کو چولہے (گیس یا لکڑی) پر ابالنا پڑتا ہے اور جیسے ہی کھانا ابلنے لگے، پتیلی کو ڈھکن سمیت چولہے سے اتار کر اس بیگ کے اندر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیا جاتا ہے۔

کھانا پکتا کیسے ہے؟

اس بیگ میں موجود خاص قسم کا مٹیریل (روئی) پتیلی کی اندرونی گرمی کو باہر نکلنے نہیں دیتا، اسی اندرونی تپش کی وجہ سے کھانا بیگ کے اندر ہی بغیر کسی گیس یا بجلی کے اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک آہستہ آہستہ خود ہی پکتا رہتا ہے۔ یہ طریقہ کار چاول، دالیں اور گوشت گلانے کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔

سوپ کیسے تیار کریں؟

سوپ کو 10 منٹ تک اُبال کر اس بیگ میں اچھی طرح بند کردیں، صرف 20 منٹ بعد سوپ تیار ہو جاتا ہے۔ اس بیگ کو فزکس کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک خاتون نے یہ بیگ ہاتھ سے تیار کیا ہے۔

کیمرون کی شہری اور فزکس کی طالبہ کے ہاتھ سے بنائے گئے اس کوکنگ بیگ کے استعمال سے کھانا پکانے کے لیے 70 فیصد تک کم ایندھن خرچ ہوتا ہے۔

اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درختوں کی کٹائی بھی کم ہوتی ہے اور لوگ نقصان دہ دھوئیں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ کیمرون کے بازاروں میں اب تک ایسے 2 ہزار سے زیادہ بیگ فروخت ہوچکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے