• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 4:04 شام
  • پاکستان

ماڈل کالونی میں اسلحے کے زور پر کالج کے دو طلبہ لٹ گئے

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث طلبہ بھی محفوظ نہ رہے، ماڈل کالونی میں صبح سویرے ڈاکوؤں نے کالج جانے والے دو طلبہ کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ماڈل کالونی شیٹ نمبر 25 کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں طلبہ کالج جانے کے لیے گھر کے باہر موجود تھے کہ اسی دوران گلی میں آنے والے ڈاکوؤں نے انہیں نشانہ بنایا اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

شہریوں نے شہر میں بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے