• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 7:23 صبح
  • پاکستان

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین کے لیے نادرا سے منسلک ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن ائیرپورٹ انتظامیہ نے مؤخر کرنے کی سفارش کردی ہے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر محمد قاسم کی جانب سے ائیرپورٹ ہیلتھ آفیسر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ ہیلتھ آفس کے 7 ستمبر کے لیٹر کے مطابق 14 ستمبر(پیر) سے بین الاقوامی مسافروں کے لیے نادرا سے مربوط ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لیے صرف ایک ڈسپنسری سہولت مختص کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی عوامی صحت کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے، تاہم مناسب پیشگی اطلاع، آپریشنل ہم آہنگی اور مختلف اداروں کے درمیان مطلوبہ رابطے کے بغیر اس ہدایت پر عمل درآمد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سنگین انتظامی اور آپریشنل خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

خط کے مطابق 7 ستمبر کو ہونے والے فنکشنل کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں بھی متعلقہ فریقوں نے اس ہدایت پر عمل درآمد کی صورت میں پیدا ہونے والے خدشات سے آگاہ کیا تھا، جبکہ چیئرمین ائیرپورٹ آپریشنز کمیٹی کی جانب سے 11 ستمبر کو بھی ان خدشات پر مناسب غور کرنے کی درخواست کی گئی۔

ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن کم از کم یکم اکتوبر 2026 تک مؤخر کی جائے تاکہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسافروں کے لیے قابل عمل اور مؤثر طریقہ کار حتمی شکل دیا جاسکے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت صحت کے ماتحت اتھارٹی نے صرف کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ پر جانے والوں کیلئے پولیو کے علاوہ اضافی ویکسینیشن کی شرط رکھ دی ہے، جس سے نہ صرف عمرہ زائرین بلکہ ائیر لائنز کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔

مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے مدد مانگ لی، 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب

بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اب اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے: طلال چوہدری

پشاور میں بہترین ترقیاتی کام جاری ہیں، پروجیکٹس کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے: سہیل آفریدی

ریاست مخالف بیانیےکا الزام ، بلوچستان کے100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد

موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

حکومت کا موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

کے پی کابینہ نے جیل خانہ جات اور تحفظ گواہان قوانین کی منظوری دیدی

لیوی ختم کرانی ہے، 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے: امیر جماعت اسلامی

تازہ ترین

• 13 منٹ پہلے کراچی: ائیرپورٹ انتظامیہ نے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش کردی

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے

پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے

• 3 گھنٹے پہلے مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ

• 4 گھنٹے پہلے 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی

72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی

• 5 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے مدد مانگ لی، 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب

• 6 گھنٹے پہلے ٹرافی نہ لینا اسپورٹس مین اسپرٹ کیخلاف نہیں، ٹورنامنٹ ختم ہوچکا اور ہم چیمپئن ہیں:کوچ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم

ٹرافی نہ لینا اسپورٹس مین اسپرٹ کیخلاف نہیں، ٹورنامنٹ ختم ہوچکا اور ہم چیمپئن ہیں:کوچ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم

• 6 گھنٹے پہلے بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اب اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے: طلال چوہدری

• 7 گھنٹے پہلے کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نذر، ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ویمنز ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا

کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نذر، ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ویمنز ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے