چین کی بندرگاہ پر ایک کارگو جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین کے چنگ ڈاؤ شہر میں ایک شپ یارڈ پر جہاز کی مرمت کا کام جاری تھا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔
بندرگاہ پر لنگر انداز غیر ملکی پرچم بردار کارگو جہاز میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہوئے۔
نشریاتی ادارےکے مطابق جہاز پر 42 افراد سوار تھے، جن میں سے 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ اسپتال منتقل کیے گئے پانچ افراد کی حالت مستحکم ہے۔
سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں جہاز کا نام اوشن میلوڈی بتایا گیا ہے۔ یہ 190 میٹر طویل لائبیریا کے پرچم بردار مال بردار جہاز ہے، جو 31 اگست کو چنگ ڈاؤ پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 3 گھنٹے سے کچھ زائد وقت بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جہاز سے گھنا دھواں اٹھ رہا تھا، تاہم اس نے کوئی دھماکا نہیں سنا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے اس سے قبل بڑے پیمانے پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔
حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کا دعویٰ
ایران نے زیر زمین تنصیبات میں بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کردی: امریکی اخبار
ایران کے ساتھ جنگ ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: سینیئر مشیروں کا انتباہ
فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا
الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا
موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی
ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز
بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک
یمن کے وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ
صدر ٹرمپ کا مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان
امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے: ایران نے واضح کردیا
تازہ ترین
• 40 منٹ پہلے چین کی بندرگاہ پر لنگر انداز کارگو جہاز میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک
• 1 گھنٹے پہلے حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کا دعویٰ
• 2 گھنٹے پہلے پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
• 3 گھنٹے پہلے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
• 3 گھنٹے پہلے فیکٹ چیک: مخصوص نمبر سے آنے والی کالز کا جواب نہ دینے سے متعلق جعلی پی ٹی اے نوٹس
فیکٹ چیک: مخصوص نمبر سے آنے والی کالز کا جواب نہ دینے سے متعلق جعلی پی ٹی اے نوٹس
• 4 گھنٹے پہلے اکتوبر میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اعلان
اکتوبر میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اعلان
• 4 گھنٹے پہلے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
• 6 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
