• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 11:39 صبح
  • پاکستان

سفیر نے غلطی سے تائیوان کی جگہ چین بول دیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں اپنے ہی سفیر ڈیوڈ پرڈیو کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی۔

امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ایک موقع پر پوچھا کہ کیا چین امریکی ہتھیار خریدنا چاہے گا۔

تاہم ٹرمپ نے کہا کہ سفیر نے غلطی سے تائیوان کی جگہ چین بول دیا ہے. پیر کو صحافیوں نے ٹرمپ سے اس بیان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی بات کا علم نہیں اور ممکن ہے سفیر چین کے بجائے تائیوان کا حوالہ دے رہے ہوں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین شاید امریکی دفاعی سازوسامان خریدنا چاہے، لیکن شی جن پنگ کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واضح کیا کہ امریکی قانون چین کو ہتھیار فروخت کرنے سے روکتا ہے اور چین کو اسلحہ فروخت کرنے کی کوئی پیشکش یا منصوبہ نہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے