• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

موٹر وے پولیس کے مطابق تمام راستے تاحکم ثانی بند رہیں گے

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر موٹروے پولیس نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت بند کردی۔

ذرائع کے مطابق موٹروے M-1 کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔ M-1 کے اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول، سنگجانی/AWT، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔

اسی طرح موٹروے M-14 کو ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ N-5 کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ M-1، M-14 اور دیگر مذکورہ مقامات بدھ کی رات سے بند کیے جائیں گے، جبکہ تمام راستے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے