• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 4:13 شام
  • پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 16 ستمبر کو رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد درخواست زیر التوا رکھنے کا فائدہ نہیں۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بھی کہا مزید درخواست کو زیر التوا نہیں رکھنا چاہتے، عدالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد درخواست نمٹا دی، جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے