• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 7:57 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اسلام آباد: وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے فیول ریلیف اسکیم میں تین تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا، شہباز شریف کی ہدایت پر فیول ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر پیٹرول ریلیف پرعائد سابقہ تمام قدغنیں ختم کردی گئی ہیں، حکومت پٹرولیم مصنوعات میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرے گی، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو ہفتے میں 500 روپے رعایت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکل، رکشے چنگ چی اسکیم کے لیے اہل ہوں گے، ایک ٹوکن پر پانچ لیٹر پیٹرول خریدنے کی حد کو اب ختم کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: 10 لاکھ پاکستانیوں نے پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کروالی

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم کے لیے شہری حساس معلومات اور ذاتی ڈیٹا غیر مصدقہ شخص یا ذریعے کے ساتھ شیئر نہ کریں

شزا فاطمہ نے کہا کہ 14 سے 19 ستمبر کے دوران ساڑھے 17 لاکھ شہری اسکیم میں شامل ہوچکے ہیں، اسکیم میں کل رجسٹریشنز کا 91.66 فیصد حصہ 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کا ہے، 18 ستمبر کو ایک ہی روز میں ریکارڈ 5 لاکھ 11 ہزار 960 شہری رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر میں 6 لاکھ 55 ہزار 57 شہری اسکیم کے تحت فیول حاصل کرچکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے