• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 7:57 شام
  • پاکستان

آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن پر خوردنی تیل اور گھی کی ترسیل کےلیے کرائے مل کر بڑھانے کاالزام ثابت ہوگیا جس پر مسابقتی کمیشن نے چھ کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

مسابقتی کمیشن پاکستان کے مطابق خوردنی تیل اورگھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن پر6 کروڑروپے جرمانہ عائد کیا گیا، خوردنی تیل کی ترسیل کےکرائے طے کرنے اور ٹینکرز میں کاروبار تقسیم کرنےپرجرمانہ کیاگیا، کرایوں کے اجتماعی تعین پر 3 کروڑ، پرچی اور باری کے ذریعےکاروبارکی تقسیم پر مزید 3 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

سی سی پی نے بتایا کہ ڈیزل ایک روپے مہنگا ہونےپرکرایہ0.75 فیصد بڑھانے کا فیصلہ طےتھا اور ڈیزل ایک روپے سستا ہونے پر کرایہ صرف0.5 فیصد کم کرنےکا فارمولہ طےتھا، ڈیزل کی قیمت میں یکساں تبدیلی پرکرایہ بڑھانےکی شرح، کم کرنےکی شرح سے50 فیصد زیادہ تھی۔

سی سی پی کا کہنا تھاکہ چھ سال میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں89 مرتبہ اجتماعی ردوبدل، 52 مرتبہ اضافہ اور37 مرتبہ کمی ہوئی، رعایتی کرایہ دینے والے ٹینکر مالکان کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی، رعایتی کرایہ مانگنے والی ملوں کو خوردنی تیل کی سپلائی روکنےکی دھمکی بھی سامنے آئی۔

سی سی پی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹینکرز کو کاروبار آزادانہ مسابقت کے بجائے پرچی اور باری کےنظام سےدیاجاتاتھا، مخصوص شرط کی خلاف ورزی پرٹینکراور مالک دونوں کیلئے الگ الگ 5 لاکھ روپےجرمانہ مقررتھا، شوکاز نوٹس کے باوجوداگست 2026 میں 81 مقامات کیلئے نیا کرایہ سرکلرجاری کیاگیا، ٹرانسپورٹ لاگت بڑھنےسےگھی اورخوردنی تیل جیسی ضروری اشیا عوام کی پہنچ سےمزید دورہوسکتی ہیں۔

مسابقتی کمیشن پاکستان کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے تقریباً 2 362 ٹینکرز اور 1 700 مالکان رجسٹرڈ تھے، روزانہ 250 سے300 ایسوسی ایشن ٹینکرز بندرگاہوں پر آتے تھے، مقابلےمیں این ایل سی کے50 سے60 ٹینکرز ، دو بڑےکھلاڑیوں کےتقابل میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کاحصہ تقریباً 83 فیصدبنتاتھا، ایک سرکلر میں گھی کی کراچی سے باہر 81 مقامات تک ترسیل کے کرایے مقرر کیے گئے تھے، چربی کی کراچی سے باہر 53 مقامات،کراچی کےاندر18 مقامات کےکرایےبھی مقرر تھے۔

سی سی پی کے مطابق آئل ٹینکرزایسوسی ایشن اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کےدرمیان ٹرانسپورٹ کرایوں کےتعین کامعاہدہ تھا، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کےنمائندوں نے کرایے باہمی معاہدےکے تحت طےہونےکااعتراف کیا، ٹرانسپورٹ کرایوں کا معاہدہ 2011ء میں ہوا، 2022ء میں اسے اپ ڈیٹ کیا گیا۔

سی سی پی نےتلاشی کےدوران 6 سال کےریٹ سرکلرز،معاہدےاورکمپیوٹرمیں محفوظ ریکارڈ قبضے میں لیا، سی سی پی کےسابقہ فیصلے میں بھی پی وی ایم اےکےآئل ٹینکرزایسوسی ایشنزکےساتھ ٹرانسپورٹ کرایےطےکرنےکےمعاہدےسامنےآئےتھے، اسی فیصلے میں قیمتوں کے تعین پر پی وی ایم اےکو کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ4 کی خلاف ورزی پر5 کروڑ روپےجرمانہ کیاگیاتھا۔

سی سی پی نے کرایوں کا اجتماعی تعین اور پرچی و باری کا نظام فوری ختم کرنے کا حکم بھی دیا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بھی رعایت ملےگی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کردیا

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

فیول ریلیف اسکیم: 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل، 8 لاکھ سے زائد ٹوکنز جنریٹ ہوگئے

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا

پیٹرول کی بڑھتی قیمت: گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا

ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کردی

سونا فی تولہ 3800 روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حکومت نے آج پھر اضافے کا اعلان کردیا

پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

تازہ ترین

• 24 منٹ پہلے آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد

• 40 منٹ پہلے ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

• 1 گھنٹے پہلے ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

• 3 گھنٹے پہلے حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

• 3 گھنٹے پہلے نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال

نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال

• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی مارچ: آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے