• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کرنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سُپر لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کا پانچواں دور شروع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں حکومتی وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کیلیے منصورہ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی نائب امیر لیاقت بلوچ کررہے ہیں جبکہ وفد میں قائمقام سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، امیر لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ ، امیر جماعت کے معاون خصوصی عمیر ادریس اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل ہیں۔

پیٹرولیم لیوی ہر صورت ختم کرنی پڑے گی، کل سے لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری

حکومتی ٹیم میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ، پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کرنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سُپر لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

سپر لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں شروع ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے