• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

پولیس کے مطابق مقتول کو رات گئے گھر سے اغوا کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا

پشاور میں گڑھی میرا کچھوڑی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو رات گئے گھر سے اغوا کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

ادھر ٹانک سول اسپتال جنڈولہ میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی، تھانہ جنڈولہ پولیس ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سراج جان کی بازی ہارگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار ہوا۔

پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل شاہ مست تھانہ پہاڑی پورہ میں تعینات تھا۔ تھانہ چمکنی کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تھانہ چمکنی کی حدود مہرگل کلے میرہ کچوڑی میں گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کانسٹیبل شاہ مست خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں نماز جنازہ کے موقع پر افواج پاکستان اور پولیس کے سینیئر افسران اور اہلکار موجود تھے۔

گورنر نے شہید اہلکار کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی، انکے لواحقین اور ساتھی اہلکاروں سے ملاقات کی اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا. گورنر نے شہید کے لواحقین اور ساتھیوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے