• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

اگر روزانہ پراٹھا کھاتے ہیں تو اسے کم چکنائی میں پکائیں

ناشتے میں گرم پراٹھا بیشتر افراد کی پسند ہوتا ہے، لیکن اسے پکاتے وقت اکثر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ گھی، تیل یا مکھن میں سے صحت کے لیے بہتر انتخاب کیا ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق کسی ایک چکنائی کو مکمل طور پر صحت بخش یا نقصان دہ قرار دینا درست نہیں، کیونکہ پراٹھے کو بہتر انتخاب بنانے میں چکنائی کی قسم کے ساتھ اس کی مقدار بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

دیسی گھی پراٹھے کے ذائقے، خوشبو اور کرکرے پن کو بڑھاتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے، ڈی، ای اور کے جیسے چکنائی میں حل ہونے والے وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔

گھی کا اسموک پوائنٹ بلند ہوتا ہے، اس لیے اسے زیادہ درجہ حرارت پر پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم گھی میں سیر شدہ چکنائی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے خصوصاً ہائی کولیسٹرول، دل کی بیماری یا زائد وزن والے افراد کو اس کی مقدار محدود رکھنی چاہیے۔

مکھن استعمال کرنا کیسا ہے؟

بہت سے افراد گرم پراٹھے پر مکھن لگانا پسند کرتے ہیں، تاہم مکھن میں بھی سیر شدہ چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔

اگر مکھن کا ذائقہ پسند ہو تو پراٹھے کو کم مقدار میں مناسب تیل میں پکانے کے بعد اوپر سے تھوڑا سا مکھن لگایا جا سکتا ہے، لیکن اسے روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے گریز کرنا بہتر ہے۔

پراٹھا بنانے کے لیے تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم ہر قسم کا تیل ایک جیسا نہیں ہوتا۔

سرسوں، کینولا، سویا بین اور زیتون جیسے تیل میں غیر سیر شدہ چکنائی پائی جاتی ہے اور انہیں سیر شدہ چکنائی کے مقابلے میں دل کی صحت کے لیے نسبتاً بہتر سمجھا جاتا ہے۔

لیکن تیل کو ہلکا سمجھ کر زیادہ مقدار میں استعمال کرنا بھی درست نہیں، کیونکہ دیگر چکنائیوں کی طرح تیل میں بھی کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔

آخر کون سا انتخاب بہتر ہے؟

روزانہ استعمال کے لیے گھی اور مکھن کے مقابلے میں غیر سیر شدہ چکنائی والا مناسب تیل اور وہ بھی کم مقدار میں زیادہ بہتر انتخاب ہو سکتا ہے۔

پراٹھا صحت بخش کیسے بنائیں؟

پراٹھا بناتے وقت صرف یہ دیکھنا کافی نہیں کہ گھی، تیل یا مکھن میں سے کیا استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ مقدار بھی اہم ہے۔

زیادہ چکنائی میں پراٹھا تلنے سے اس کی کیلوریز میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر روزانہ پراٹھا کھاتے ہیں تو اسے کم چکنائی میں پکائیں اور ساتھ دہی، سبزی یا پروٹین سے بھرپور غذا شامل کریں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے