• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 11:40 صبح
  • پاکستان

پاکستانی ٹیم نے گھڑ سواری کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے

پاکستان نے عمان میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دستے نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے گھڑ سواری کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

یہ کامیابی ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ گھڑ سواروں، کوچز اور معاون عملے کی محنت، عزم اور لگن کا مظہر ہے۔

عمان میں کامیابی کے بعد اب پاکستانی ٹیم اردن میں منعقد ہونے والے 5ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔

ٹینٹ پیگنگ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی شاندار کامیابی سے ملک میں گھڑ سواری کے روایتی کھیل کے لیے دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے