• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 4:38 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

کراچی : پاکستان میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، صرف اگست میں ملک بھر میں مجموعی طور پر15 ہزار 558 کاریں فروخت ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے، جہاں اگست کے مہینے میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالیاتی اعداد و شمار کے تحت اگست کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 ہزار 558 کاریں فروخت ہوئیں۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست) کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق کاروں کی فروخت 41 فیصد اضافے کے ساتھ 35 ہزار 376 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

اگست کے دوران فروخت 7 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ہزار 633 یونٹس رہی، کمپنی کی سب سے زیادہ بکنے والی گاڑی سوزوکی آلٹو کی فروخت میں سالانہ 27 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے 5 ہزار 339 یونٹس فروخت ہوئے۔

اس کے علاوہ ہونڈا کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر تقریباً ڈھائی گنا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فروخت 2 ہزار 633 یونٹس تک جا پہنچی جبکہ اگست میں فروخت 19 فیصد اضافے سے 4 ہزار 29 یونٹس رہی۔

ہنڈائی نشاط موٹرز واحد کمپنی رہی جس کی فروخت میں کمی آئی جبکہ ہنڈائی کی سالانہ فروخت 39 فیصد کم ہو کر 742 یونٹس رہ گئی۔

اگست میں بائیکس اور رکشوں کی فروخت 20 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 78 ہزار 119 یونٹس تک پہنچ گئی۔

کمرشل گاڑیوں، ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کل 875 یونٹس فروخت ہوئے۔

ٹریکٹرز کی سالانہ فروخت میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیاد پر اس میں 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے