ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل
امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا
اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے دل والے جیون ساتھی کو بھی قبول کرلوں گی۔
’ٹوٹا ہوا دل‘ کی اداکارہ نازش جہانگیر سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ وہ کس قسم کے مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ شوہر کے انتخاب کے معاملے میں ان کی زیادہ شرائط یا مطالبات نہیں ہیں۔
نازش نے کہا کہ وہ بس ایک ایسے شخص کی خواہشمند ہیں جو ان جیسا ہو اور جس کے ساتھ وہ زندگی کے نشیب و فراز سے لطف اندوز ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بس ایک ایسا لڑکا چاہتی ہوں جو میرے جیسا ہو۔ ہم ہنس سکیں، مزہ کر سکیں، کبھی کبھار بحث بھی کر لیں اور اپنی زندگی ایک ساتھ گزار سکیں۔
یہ پڑھیں: سوتیلی ماں کو قبول کرنے میں وقت لگا، نازش جہانگیر
اس کے بعد اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی ایسے ممکنہ ساتھی کو قبول کریں گی جس کا دل ماضی میں ٹوٹ چکا ہو۔
نازش نے جواب دیا کہ وہ ناصرف اسے قبول کریں گی بلکہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوگی کہ وہ اس شخص کے زخم بھرنے کا ذریعہ بنیں۔ انہوں نے کہا، ”یقیناً، میں اسے قبول کروں گی درحقیقت مجھے خوشی ہوگی کہ میں وہ لڑکی ہوں جس نے اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہیں گی کہ ان کا مستقبل کا ساتھی یہ محسوس کرے کہ وہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اسے جذباتی کرب سے نکلنے میں مدد دی۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں مرکزی کردار ’سمین‘ ادا کیا ہے جس میں ان کے ساتھ آغا علی شوہر کے کردار میں موجود تھے۔
