• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:26 صبح
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کی، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد نیو یارک کے شہر اور شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف جہاں زیب علی نیویارک کے میئر ہاؤس گریسی مینشن کے باہر کوریج کے لئے موجود تھے انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے معاشی نمبر دنیا میں سب سے بہترین ہیں، ہم نے جنگ کے دوران بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، فیک نیوز ملک کے لئے درست نہیں ہیں، فیک نیوز ملک کی سیکیورٹی کیلئے بہت بڑا رسک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کا مقصد نیویارک کے شہر، شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے، نیویارک کوسیف سٹی بنائیں گے۔

صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فی صد رہ گئی

ظہران ممدانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، نیویارک میں مزید گھر بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک کو محفوظ شہر بنائیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے