• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:02 شام
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے دوران ایران کو ‘تباہ و برباد’ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرنے والاہوں ایران کو تباہ کر دوں یا رہنے دوں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں اب بدمعاشی نہیں کرسکتا، امریکا نے معاہدہ کرنا چاہا لیکن ایران نے انکار کردیا۔

ایران کی معیشت تباہ اور مہنگائی تین سو فیصد ہوچکی ہے،فیصلہ کرنے والاہوں ایران کوتباہ کردوں یا رہنےدوں،

ٹرمپ نے کہا ک یقین ہے کہ نومبر کے امریکی مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا تاہم ایران انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں بہترین انسان قرار دیا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت تنازع میں جنگ رکوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے 3 کروڑ جانیں بچیں اور پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، جس پر تمام متعلقہ ممالک کے سربراہان نے ان کی بھرپور تعریف کی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے