ایف بی آر نے فراڈ پکڑ لیا،منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، 85 ٹیکس دہندگان کی نشاندہی
ایف بی آر نے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں9.41ارب روپے کا فراڈ پکڑ لیا، ٹیکس دہندگان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی.
یہ فراڈ ان لینڈ ریونیو نے پاکستان ریونیو آٹومیشن کے تعاون سے ایف بی آرکے ڈیٹا بیس کے تجزیے کے ذریعے بے نقاب کیا۔
ٹیکس دہندگان نے اپنی پرانی ویلتھ سٹیٹمنٹس میں غیر قانونی ترامیم کر کے9.41ارب روپے مالیت کے غیر واضح اثاثے اپنی ظاہر شدہ دولت میں شامل کئے ۔
85 ایسے ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوئی جنہوں نے مارچ 2025 سے جون 2026 کے دوران 2014 سے2019 تک کی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں ترمیم کرکے نقد رقم،سونا،پرائز بانڈز،جائیدادیں اور کاروباری سرمایہ شامل کیا درج کیے گئے ایک مقدمے میں لاہور کے ایک ٹیکس دہندہ نے مئی2026 میں 2015 کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ترمیم کر کے10 کروڑ، 28 لاکھ روپے کے فرضی فنڈز شامل کیے.
بعد ازاں یہ رقم2025 تک کی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں آگے بڑھائی گئی اور 2026 میں خریدی گئی 6 کروڑ،44 لاکھ روپے مالیت کی سات جائیدادوں کا جواز بنانے کے لیے اسٹیٹمنٹ استعمال کی گئی۔
