• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:42 صبح
  • Australia

کیا کوئی فرد افواہوں کو فروخت کرکے رقم کما سکتا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر لاطینی امریکی ملک کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ میریام یہی کام کرتی ہیں۔

جی ہاں واقعی وہ افواہوں کو فروخت کرتی ہیں۔

کولمبیا کے خطے قیندیو کے علاقے Brisas de Armenia سے تعلق رکھنے والی میریام کا افواہیں فروخت کرنے کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

درحقیقت ان کا تو دعویٰ ہے کہ افواہوں کو فروخت کرکے وہ اب تک 2 گھر خرید چکی ہیں۔

وہ بس اپنے علاقے کے چائے خانے میں جاکر انتظار کرتی ہیں اور نوٹ بک پر لکھتی رہتی ہیں۔

وہ افواہوں کے لیے 5 سے 10 ہزار کولمبین پیسو لیتی ہیں جس کا انحصار افواہ کے مواد پر ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر ایسے مقامات پر بیٹھتی ہیں جہاں اطلاعات ان تک پہنچتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے گپ شپ سے محبت ہے اور میں پروفیشنل افواہ ساز ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹ بک سے نہ صرف انہیں مستند کہانیاں سنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ وہ ثبوت کا کام بھی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'میں یہاں آپ سے بات چیت کررہی ہوں، مگر میرے کان بہت اچھی طرح سن رہے ہیں کہ لوگ کیا بات کر رہے ہیں'۔

ان کی سب سے مہنگی افواہ 7 لاکھ پیسو میں فروخت ہوئی تھی جس کے عوض انہوں نے ایک شخص کی بیوی سے بے وفائی کو چھپایا تھا۔

اس کامیابی کے باوجود میریام نے بتایا کہ انہیں اپنے علاقے میں مسابقت کا بھی سامنا ہے کیونکہ لوگ ان کے بزنس ماڈل کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا تو یہی دعویٰ ہے کہ وہ کچھ بھی شواہد کے بغیر نہیں کہتی ہیں۔

انہیں اس خطے میں کوئین آف گوسپ کہا جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ 'افواہ سازی میری زندگی کا حصہ ہے اور یہ میری خون میں دوڑتی ہے'۔

ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا

ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ

ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

15 سیکنڈ میں بتاسکتے ہیں کہ کونسا شخص رسی سے نیچے گر جائے گا؟

ہزاروں سال پرانے کتبے سے ایک گمشدہ مصری شہر کا ممکنہ مقام دریافت

امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا

بھارت: کنویں میں گر کر زخمی ہونے والے ہاتھی کے بچےکو بچالیا گیا

اس تصویر میں چھپی خاتون کو تلاش کرسکتے ہیں؟

باغ کی صفائی کے دوران چاندی کا ایک ہزار سال پرانا خزانہ دریافت کرلیا گیا

جلد دنیا کی بلند ترین عمارت بننے والے جدہ ٹاور نے ایک اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا

ابوظبی میں پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے

دنیا کا سب سے گہرا غار: زمین کے اندر 2 ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں موجود پراسرار دنیا

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

• 6 منٹ پہلے پاکستانی معیشت عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے، اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز

پاکستانی معیشت عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے، اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز

• 34 منٹ پہلے وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

• 36 منٹ پہلے شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

• 37 منٹ پہلے ایونٹ سے ایک دن پہلے ایپل کے آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ڈیزائن لیک

ایونٹ سے ایک دن پہلے ایپل کے آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ڈیزائن لیک

• 50 منٹ پہلے آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی

آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی

• 56 منٹ پہلے مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

• 1 گھنٹے پہلے شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے