• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:58 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

کراچی: سندھ میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کردی گئی ، طالبات نے اضافی ایک گھنٹہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے صوبے کے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

عالمی یومِ اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسردار علی شاہ نے بتایا کہ طالبات کی درخواست پر اسکول ٹائمنگ کو فوری طور پر کم کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات نے وقت زیادہ ہونے کے باعث بھوک لگنے کی شکایت کی تھی اور اضافی ایک گھنٹہ واپس لینے کی درخواست کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے آج سے اوقاتِ کار ایک گھنٹہ کم کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے وضاحت کی کہ کووڈ اور سیلاب کے دوران تعلیمی حرج اور نصاب کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اسکولوں کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم ان کی مکمل تعمیرِ نو کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔

سردار علی شاہ نے اسلام آباد میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ اسکولوں کی جلد بحالی کے لیے درکار فنڈز فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔

یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی پر یوٹرن لیتے ہوئے روزانہ تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے