• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:16 صبح
  • Australia

شاہی محل کے اس اقدام کا مقصد ہیری اور میگھن کی موجودہ حیثیت سے متعلق کسی بھی قسم کے ابہام کو دور کرنا ہے

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے واضح کر دیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان ہی رہیں گے اور برطانیہ واپسی کے باوجود شاہی فرائض انجام نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہی محل کی جانب سے اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد طے پانے والے انتظامات کے مطابق شاہی خطابات کو سرکاری فرائض کیلئے استعمال نہیں کریں گے۔

خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جوڑا کسی فلاحی سرگرمی میں حصہ لیتا ہے تو وہ اسے نجی حیثیت میں انجام دے گا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی سیکیورٹی سے متعلق فیصلے متعلقہ حکومتی اور پولیس اداروں کے اختیار میں رہیں گے۔ ہیری طویل عرصے سے برطانیہ میں پولیس سیکیورٹی کی فراہمی کے معاملے پر قانونی جدوجہد کرتے آئے ہیں۔

شاہی محل کے اس اقدام کا مقصد ہیری اور میگھن کی موجودہ حیثیت سے متعلق کسی بھی قسم کے ابہام کو دور کرنا بتایا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے