• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری رکاوٹوں میں کمی کے اقدامات بھی تفصیلی گفتگو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے وفد سے ملاقات میں معاشی اصلاحاتی شراکت داری کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔

اس موقع پر معاشی ترقی، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت اصلاحات کو ڈیزائن سے مؤثر عملدرآمد کی جانب لے جانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں عالمی بینک کے گروتھ اینڈ جابز آپریشن پر تبادلہ خیال ہوا، ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی سہولتوں تک رسائی بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی، جبکہ عالمی بینک نے ایکسپورٹ فنانس مصنوعات کی ترقی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری رکاوٹوں میں کمی کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ اصلاحات کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹیرف پالیسی اور ٹیرف اصلاحات کے لیے عالمی بینک کی معاونت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ آٹوموٹیو سیکٹر سے متعلق ٹیرف اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ٹیکس پالیسی اور مڈ ٹرم ریونیو اسٹریٹجی پر عالمی بینک کی معاونت کا جائزہ لیا گیا۔ جی ایس ٹی میں ہم آہنگی اور وفاق و صوبوں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔ زرعی آمدنی ٹیکس اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس اصلاحات اور مارکیٹ بیسڈ ویلیوایشن پر بھی گفتگو کی گئی۔

فریقین نے ہنرمندی کی بین الاقوامی شناخت اور بیرون ملک روزگار کے راستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ عالمی بینک کی جانب سے گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں عوامی وسائل کے مؤثر استعمال اور حکومتی رائٹ سائزنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے قرضوں کے انتظام اور ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی راہ پر عالمی بینک کی معاونت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ مالیاتی اور قرضوں کے پائیدار انتظام کے ساتھ ساختی اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں حکومت پاکستان اور عالمی بینک نے معاشی اصلاحاتی شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے