• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:47 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

اسلام آباد (16 ستمبر 2026): پاکستان سے ہر سال ہزاروں پاکستانی وزٹ ویزے پر دنیا کے مختلف مقامات کا سفر کرتے ہیں جن کے لیے اہم خبر ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے وزٹ ویزے پر جانے والے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوکری کے جھانسے سے بچیں۔ کسی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ یا سب ایجنٹ کے وعدے پر وزٹ یا ٹورسٹ ویزا پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

ایسے افراد عموماً دعویٰ کرتے ہیں کہ بیرونِ ملک پہنچتے ہی ملازمت مل جائے گی یا وزٹ ویزا کو آسانی سے ورک ویزا میں تبدیل کرا دیا جائے گا۔ ان وعدوں پر تصدیق کے بغیر ہرگز اعتماد نہ کریں۔

بیورو آف امیگریشن نے واضح کیا ہے کہ وزٹ یا ٹورسٹ ویزا عام طور پر ملازمت کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ویزا کی تبدیلی صرف متعلقہ ملک کے قانون اور مجاز امیگریشن اتھارٹی کے باضابطہ فیصلے سے ہو سکتی ہے، کوئی ایجنٹ اس کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

وزٹ یا سیاحتی ویزے پر بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے غیر قانونی طور پر کام کرنا ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور انہیں درج ذیل سزائیں مل سکتی ہیں۔

طویل مدت یا مستقل بلیک لسٹنگ

مستقبل کے ویزا اور قانونی ملازمت کے مواقع کا خاتمہ

پاکستان واپسی کے اخراجات خود برداشت کرنے کی مجبوری

اس کے علاوہ غیر قانونی حیثیت میں کام کرنے والے افراد کو درج ذیل استحصال کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ جیسا کہ

تنخواہ کی عدم ادائیگی یا کٹوتی

طویل اوقاتِ کار اور غیر محفوظ ماحول

پاسپورٹ ضبط کیے جانے یا نقل و حرکت محدود ہونے کا خطرہ

علاج، قانونی مدد اور شکایت کے مؤثر نظام تک محدود رسائی

ذہنی دباؤ، خوف، تنہائی اور خاندانی پریشانی۔

محفوظ بیرونِ ملک ملازمت کا طریقہ درج ذیل ہے:

صرف بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر سے رابطہ کریں۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے لائسنس، ملازمت اور فارن سروس ایگریمنٹ کی سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔

کسی غیر مجاز ایجنٹ، سب ایجنٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو رقم یا اصل دستاویزات نہ دیں۔

ادائیگی صرف قانونی طریقے سے کریں اور باقاعدہ رسید حاصل کریں۔

روانگی سے پہلے درست ورک ویزا، تحریری ملازمت کا معاہدہ اور دیگر ضروری دستاویزات حاصل کریں۔

تنخواہ، ڈیوٹی، اوقاتِ کار، رہائش، ٹرانسپورٹ، طبی سہولت، چھٹی اور واپسی کی شرائط سمجھ کر معاہدے پر دستخط کریں۔

بیرونِ ملک روانگی سے پہلے متعلقہ پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس سے قانونی تحفظ لازماً حاصل کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے