• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 11:23 صبح
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

واشنگٹن(25 ستمبر 2026): وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی متوقع ملاقات سے قبل میڈیا کوریج اور کیمروں کی پوزیشننگ پر شدید نوک جھونک اور تنازع پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے آمنے سامنے آنے سے پہلے تنازع اس بات پر شروع ہوا کہ امریکی اور چینی سرکاری فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندے کوریج کے لیے کس جگہ پر کھڑے ہوں گے۔ چینی پریس کور کے ارکان نے طے شدہ مقامات یا پیچھے ہٹنے سے صاف انکار کر دیا۔

چینی صحافیوں کے اپنی پوزیشن سے نہ ہٹنے اور اڑے رہنے کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس پر یو ایس سیکرٹ سروس کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی۔

سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے معاملے کو سنبھالا اور دونوں فریقین کے درمیان جگہ کا تنازع حل کرایا، جس کے بعد صورتحال معمول پر آئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے