• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 4:29 شام
  • پاکستان

مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مزید 7 ملزمان کو بری کردیا۔

بری ہونے والے ملزمان میں گدا حسین، سید صداقت، ریاض احمد، راجہ شمیم مختار، امان اللہ، محمد شعیب عرف شوٹر اور محمد محسن عباس شامل ہیں۔ ملزمان پہلے ہی ضمانت پر تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے، جبکہ سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو سرینڈر کیا تھا۔ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے