• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 10:05 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کےلیے چاروں صوبوں کے عوام سے پوچھا جائے، اگر عوام صوبے بنانا چاہیں تو ٹھیک ہے۔

اسلام آباد کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تجویز پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ باقی صوبوں میں یونٹ کب بنیں گے کچھ معلوم نہیں لیکن اسلام آباد یونٹ سب سے پہلے بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر ایکٹ کے ذریعے اسلام آباد یونٹ بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں، ہم یہ ماڈل بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے، سارے مسائل کا حل اس نئے ماڈل میں ہے۔

• نئے صوبے، انتظامی یونٹس یا پھر اختیارات مقامی سطح پر منتقل کیے جائیں گے، فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ذرائع

• نئے صوبے بناناغیر آئینی ہوتا تو شہیدذوالفقار بھٹو آئین کی کتاب میں اس کا ذکرنہیں کرتے، مصطفیٰ کمال

• اگر نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہیں تو ضرور بننے چاہئیں: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کوئی صوبہ نہیں ہوگا لیکن صوبے سے بڑا یونٹ بننے جا رہا ہے، باقی صوبے یونٹ بنانا چاہیں تو وہ اسلام آباد کے ماڈل کو دیکھ سکیں گے، اسلام آباد کے لیے گورننس ماڈل لانا سب کی خواہش ہے، اسلام آباد ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وجود میں آیا، یہاں جو سسٹم لاگو کیا گیا وہ ایڈہاک بنیادوں پر تھا، بدقسمتی سے ابھی تک وہ ایڈہاک سسٹم چل رہا ہے۔

طارق فضل نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کےلیے چاروں صوبوں کے عوام سے پوچھا جائے، اگر عوام صوبے بنانا چاہیں تو ٹھیک ہے، دنیا میں دارالحکومتوں کے ماڈل مدنظر رکھ کر وزیراعظم کو تجویز دی، اسلام آباد پانچواں صوبہ نہیں بن سکتا، ایک انتظامی یونٹ بنے گا، کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈیولپمنٹ کے معاملات دیکھتی ہے، آئی ٹی سی اسلام آباد کے دیہی معاملات کو دیکھتی ہے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جنوبی پنجاب سے زیادہ محرومیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی جگہ با اختیار بلدیاتی نظام دیکھنے کو نہیں ملا، اسلام آباد کا بلدیاتی نظام بہترین آزادانہ ماڈل کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، اسلام آباد کی قانون ساز اسمبلی ہونی چاہیے جو مقامی معاملات کو دیکھ سکے، چھوٹے چھوٹے معاملات کے لیے قومی اسمبلی میں جانا پڑتا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے حوالے سے بل بہت مشکل سے پاس کرواتے ہیں، اسلام آباد کی اسمبلی ہوگی تو 27 لوگ بل پاس کیا کریں گے، اسلام آباد میں آزاد جموں کشمیر سے زیادہ ریوینو اکٹھا ہوتا ہے، ہمیں پتا ہے کہ اس مرض کی جڑ کہاں ہے۔

سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط، مزید التوا کا امکان

مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: ائیرپورٹ انتظامیہ کی ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش

مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے مدد مانگ لی، 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب

بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد اب اسپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے: طلال چوہدری

پشاور میں بہترین ترقیاتی کام جاری ہیں، پروجیکٹس کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے: سہیل آفریدی

ریاست مخالف بیانیےکا الزام ، بلوچستان کے100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد

موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے نئے صوبوں کیلئے عوام سے پوچھا جائے، اگر وہ صوبے چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے: طارق فضل

• 10 منٹ پہلے سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

• 12 منٹ پہلے مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں: مرتضیٰ وہاب

• 29 منٹ پہلے وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

• 39 منٹ پہلے نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط، مزید التوا کا امکان

• 3 گھنٹے پہلے کراچی: ائیرپورٹ انتظامیہ کی ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش

• 4 گھنٹے پہلے پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے

پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے

• 5 گھنٹے پہلے مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے