Breaking News
Home / بزنس / قالینوں کی پاکستانی ایکسپورٹرز کمپنیوں نے بیسٹ ڈیزائن کے دو ایوارڈز جیت لئے

قالینوں کی پاکستانی ایکسپورٹرز کمپنیوں نے بیسٹ ڈیزائن کے دو ایوارڈز جیت لئے

شیخ کارپٹ ”اور ”ریڈ اِنک”نے اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائن کی بدولت ایوارڈز حاصل کئے

عالمی نمائش میں ہونیوالے برآمدی سودے صنعت کیلئے تقویت کا باعث بنیں گے ‘ عبد اللطیف ملک، عتیق الرحمان

استنبول /لاہور( کامرس ڈیسک+ڈیلی پاکستان آن لائن)استنبول میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ” سی ایف ای ” میں پہلی مرتبہ شرکت کر نے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی پاکستانی ایکسپورٹرکمپنیوں نے بیسٹ ڈیزائن کے دو ایوارڈز جیت لئے ۔ پاکستانی ایکسپورٹرکمپنیوں ”شیخ کارپٹ ”اور ”ریڈ اِنک”نے اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائن کی بدولت پاکستان کے لئے دو ایوارڈز حاصل کئے ۔ پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک اور چیئرمین میاں عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ استنبول میں منعقدہ عالمی نمائش ” سی ایف ای ” کے شرکاء نے اعلیٰ معیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،مختلف ممالک کے درآمد کنندگان اور وزیٹرز سے ہونے والی ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزاء رہی ہیںاور عالمی نمائش میں ہونے والے برآمدی سودے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے تقویت کا باعث بنیں گے ۔ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجازالرحمان اور ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ریاض احمد سے استنبول سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عبد اللطیف ملک اور میاں عتیق الرحمان نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور ترکیہ میں پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم کی جانب سے ” سی ایف ای ” نمائش میں پاکستان سے شرکت کرنے والوں کی بھرپور رہنمائی اور ہر طرح سے معاونت کی گئی جس پر ان کے مشکور ہیں، قونصل خانے کی جانب سے عالمی نمائش کے موقع پر پاکستانی برآمد کنندگان کی غیر ملکی خریداروں کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے دوررس نتائج حاصل ہوں گے۔ نمائش میں شریک غیر ملکی خریداروں نے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس سے انتہائی حوصلہ ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر عالمی نمائش میں شرکت اور بی ٹو بی ملاقاتوں کے نتائج کے حوالے سے مفصل رپورٹ مرتب کر کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عالمی نمائش کا ہر پہلو سے بغور جائزہ لیا ہے جس سے رواں سال پاکستان میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کی تیاریوں اور اسے کامیاب بنانے میں رہنمائی ملے گی ۔نمائش میں شریک غیر ملکی درآمد کنندگان نے پاکستان میںمنعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar