• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:38 شام
  • پاکستان

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد اسرائیل نے ملک میں آنے والی تمام پروازوں کے پائلٹس کی سکیورٹی جانچ کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان ڈورون اسپیلمین کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ اسرائیل آنے والی ملکی اور غیر ملکی دونوں ائیرلائنز کی پروازوں پر سکیورٹی پروٹوکولز میں فوری اضافہ کیا جائے۔

ابتدائی جائزے کے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا، اسرائیلی میڈیا

ترجمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’اسرائیل آنے والے ہر پائلٹ کی شناخت ہمارے پاس ہوگی، ہم معلوم کریں گے کہ وہ کون ہیں اور ان کی باقاعدہ سکیورٹی جانچ کی جائے گی۔

جنیوا میں اسرائیلی سفیر ڈینیل میرون کے مطابق مذکورہ پرواز میں سوار 172 مسافروں میں سے 169 اسرائیلی شہری تھے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حالیہ واقعے نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے دوران پائلٹس کی بھرتی ان کی نفسیاتی جانچ اور سکیورٹی کلیئرنس کے حوالے سے عالمی سطح پر کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق پائلٹس کو بھی مسافروں کی طرح ہی سخت سکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور وہ اپنے ساتھ چاقو یا بندوق جیسی چیزیں جہاز میں نہیں لے جا سکتے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے سکیورٹی اقدامات میں یہ سختی اماراتی ائیرلائن فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات سے تل ابیب جا رہی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق پرواز کے دوران کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا اور طیارے کو جان بوجھ کر کریش کرنے کی کوشش کی۔

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق سعودی حکام نے حملہ آور کو پائلٹ کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مکمل حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

پرواز 34 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17ہزار فٹ بلندی تک آئی، اس انتہائی غیرمعمولی صورتحال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی، ذرائع

یہ پائلٹس نہ ہوتے تویہ ایک اور نائن الیون یا1976جیسی ہائی جیکنگ بن جاتی، اسرائیلی اعلیٰ عہدیدار

بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، سنگاپور نے سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ایپ متعارف کرادی

متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

ایران نے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دیدی

سری نگر: انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک

بھارت: دلی کے پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع

ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹوز کے ساتھ طے پانے والی دستاویز جاری کردی

قطری وزیراعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیدیا

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ

• 8 منٹ پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

• 54 منٹ پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

• 1 گھنٹے پہلے ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے مہنگی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 3296 روپے 23 پیسے کا ہوگیا

ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے مہنگی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 3296 روپے 23 پیسے کا ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کیخلاف نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

• 3 گھنٹے پہلے میچ کے دوران مداحوں کےگراؤنڈ میں داخلے پر بابر غصہ ہوگئے، سیلفی لینے والے مداح کاموبائل چھین کر پھینک دیا

میچ کے دوران مداحوں کےگراؤنڈ میں داخلے پر بابر غصہ ہوگئے، سیلفی لینے والے مداح کاموبائل چھین کر پھینک دیا

• 3 گھنٹے پہلے بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، سنگاپور نے سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ایپ متعارف کرادی

• 3 گھنٹے پہلے جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے