• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 1:59 شام
  • پاکستان

مسافر کا پاسپورٹ جنوری 2025 کو ایکسپائر ہوچکا تھا

جعلی سفری دستاویزات پر ایک اور مسافر کا لاہور ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاونج میں داخلے کا واقعہ سامنے آگیا.

گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر بغیر یا جعلی دستاویزات کیساتھ داخلے کا یہ تیسرا واقعہ ہے. تیسرے واقعے میں بھی ایک شخص انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا.

اوکاڑہ کا رہائشی شخص شیراز نذیر ولد شیخ نذیر جعلی ٹکٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں داخل ہوگیا.

کاؤنٹرپر پہنچنے پر اہلکاروں نے دستاویزات کی جانچ پڑتال پر مسافر کو پکڑ لیا. جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاس موجود ٹکٹ جعلی نکلا.

ایف آئی اے حکام نے مسافر کو مزید کارروائی کے لیے اے ایس ایف کے حوالے کردی. اے ایس ایف نے مسافر کو مزید تفتیش کے لیے کنٹرول روم منتقل کیاتفتیش مکمل ہونے کے بعد مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا.

مسافر کا پاسپورٹ جنوری 2025 کو ایکسپائر ہوچکا تھا.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے