• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

مسافر کے پاس سعودی عرب کی جعلی ٹکٹ تھی جس کو دیکھا کر انٹرنیشنل لاوینج میں داخل ہوا

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ٹکٹ پر مسافر داخل ہوگیا، مسافر عبداللہ جعلی ٹکٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئنج تک پہنچ گیا۔

مسافر کے پاس سعودی عرب کی جعلی ٹکٹ تھی جس کو دیکھا کر انٹرنیشنل لاوینج میں داخل ہوا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر جعلی ٹکٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔

ائیرپورٹ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر کو ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے شک پڑنے پر پکڑ لیا مسافر کے پاس جعلی ٹکٹ سعودی عرب کی تھی مسافر کو ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

مسافر عبداللہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پر مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرا دی گئی مسافر کی ٹکٹ جب متعلقہ ائیر لائن سے چیک کی تو جعلی نکلی جس پر اس کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی گئی۔

جعلی ٹکٹ سامنے آنے پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اور ائیر لائن نے سکیورٹی مزید سخت کر دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے